Loading
شیخوپورہ کی بہاری کالونی میں سانحہ سقوط ڈھاکہ کی یاد میں بہاری کمیونٹی کے غازیوں کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سانحہ سقوط ڈھاکہ کی یاد میں منعقدہ تقریب کے آغاز میں شہدائے وطن کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور پھر ملک کی بقا اور فلاح کی دعائیں کی گئیں اس کے بعد ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز کے بہاری غازیوں نے اپنی جنگی تجربات اور مصائب سے آگاہ کیا اور غازیوں نے میڈیکل کی سہولت ملنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ بہاری غازیوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی بے شمار اور بے مثال قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انڈین جیلوں میں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک ہونے کے باوجود وہ ڈٹے رہے۔ ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر شیخ محمد مقیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے پاک فوج سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے 50 سال بعد بھی بہاری غازیوں کو گلے لگایا اور ہمیں پہچان دی پاکستان کے ساتھ وفا کی ہر قیمت ادا کی ہے اور ہماری نسلیں اس دھرتی پر قربان ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل