Monday, December 16, 2024
 

فرار ہونے سے قبل بشار الاسد نے کتنی دولت روس منتقل کی؟

 



24 سالہ حکومت کا خاتمہ ہونے پر فرار ہونے والے بشار الاسد نے شام سے 25 کروڑ ڈالر مالیت کا دو ٹن وزنی کیش روس میں منتقل کیا۔ طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والے بشار الاسد باغیوں کے قبضے سے کچھ گھنٹے قبل ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ لیکن حکومت گرنے سے کچھ برس قبل بشار الاسد نے ڈالر اور یورو کی صورت میں شام سے روس کرنسی منتقل کی۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  2018 اور 2019 کے درمیان دمشق سے بھاری مقدار میں کیش ماسکو بھیجا گیا۔ کرنسی کی یہ منتقلی ایک ایسے وقت میں ہوئی جب روسی فائٹر جیٹ اسد رجیم کی مدد کر رہے تھے۔ کیش کے منتقل کیے جانے کے بعد بشار کے خاندان نے ماسکو میں پرتعیش جائیدادیں خریدنی بھی شروع کیں۔ ریکارڈ کے مطابق مارچ 2018 سے ستمبر 2019 کے درمیان زیادہ تر کرنسی امریکی ڈالر اور یورو کی صورت میں بھیجی گئی۔ اس دوران 21 پروازیں دمشق سے ماسکو گئیں جن میں 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا پیسہ منتقل ہوا۔ روسی ٹریڈ ریکارڈ کے مطابق 2019 میں ایک طیارہ 100 ڈالر بلز میں ایک کروڑ ڈالر مالیت کی کرنسی لے کر آیا جو شام کے مرکزی بینک کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔ بعد ازاں فروری 2019 میں مرکزی بینک نے 500 یورو نوٹوں میں دو کروڑ ڈالر کے قریب کرنسی منتقل کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل