Monday, December 16, 2024
 

کرغزستان کے وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 



کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کو عہدے سے برطرف کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرغزستان کے صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو ایک اور عہدے پر تعیناتی کے لیے برطرف کردیا گیا۔ تاہم حکم نامے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ 2021 سے وزیراعظم کے فرائض انجام دینے والے عقیل بیگ جعفروف کو اب کون سا نیا عہدہ دیا جائے گا۔ البتہ صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عقیل بیگ جعفروف کی برطرفی کے بعد اس عہدے کو فرسٹ ڈپٹی پرائم منسٹر کے عہدے پر کام کرنے والے عادل بیگ سنبھالیں گے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیراعظم عقیل بیگ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اپنی آزادی کے سال1991 سے تاحال کرغزتسان سیاسی عدم استحکام اور حکومتی بحران کا شکار ہے۔     

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل