Loading
کراچی سےپشاور کیلیے روانہ ہونے والی رحمان بابا ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، تاہم ریلوے حکام کی جانب سے چند گھنٹوں کی مرمت کے بعد ٹریک کو بحال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈرگ روڈ اسٹیشن پر رحمان بابا ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ اسٹیشن منیجر کا کہنا ہے کہ حادثے میں ریلوے ٹریک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ متاثرہ بوگیوں کو فوری طور پر پٹڑی سے ہٹا دیا گیا، جبکہ ریلیف ٹرین نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔ حکام کے مطابق ہارڈ ایکسل والی متاثرہ بوگی کو علیحدہ کر کے ٹریک بحالی کا کام تیزی سے مکمل کیا گیا۔ خوش قسمتی سے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل