Monday, December 16, 2024
 

عالمی منازل کو وسعت دینے کے لیے سعودیہ ایئر کے فضائی بیڑے اور ان کے روٹس میں اضافہ

 



عالمی منازل کو وسعت دینے کے لیے سعودی عرب قومی پرچم بردارایئر لائن بحری بیڑے میں نمایاں توسیع اور جدید کاری کے اقدامات کے ساتھ ترقی کے نئے مرحلے کا آغاز کر رہا ہے۔ ترجمان سعودیہ ایئر کے مطابق نئی جدت ایئر لائن کے عالمی قدمعیار کی مزید بلندی اور مسافروں کے سفر کے تجربےکو بڑھانے کے  لیے ڈیزائن کیا گیا ہے یہ اقدامات مملکت سعودی عرب کے وژن 2030 حکمت عملی کے مطابق ہیں جو سعودی عرب کو ایک سرکردہ عالمی ہوابازی کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کے ہدف کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجمان سعودیہ ایئر کے مطابق سعودیہ ایئر نے 49 بوئنگ 787 ڈریم لائنز اور 54 ایئر بس 321(این ای او) طیاروں کے حصول کے معاہدوں کے ساتھ اپنے فضائی بیڑے میں توسیع کا اعلان کیا ہے، بوئنگ 787 طویل دورانیے جبکہ ایئر بس 321 سہولیات اور ماحولیاتی کارکردگی کے حامل ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ نئے طیارے سعودیہ کے ترقی کے مقاصد کو سپورٹ کرتے ہیں جو سعودی ویژن 2030 کے مطابق مسافروں کی گنجائش کو بڑھانے، عالمی منازل کو وسعت دینے اور حج وعمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ توسیع سعودیہ ایئر  کی جانب سے عالمی ہوابازی کی مارکیٹ میں اپنی ساکھ مضبوط کرنے اور مملکت کے سیاحتی اہداف کے حوالے سے حکمت عملی کا تسلسل ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل