Loading
گجرات کے علاقے گاؤں ہنج میں پولیس نے منشیات اسمگلر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گاؤں ہنج میں منشیات اسمگلر فیصل ہنج کے ڈیرے پر پولیس نے چھاپہ مارا اور ریڈنگ پارٹی پر ملزمان نے شدید فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایلٹ فورس اہلکار طارق اور کانسٹیبل سمیت دو جوان زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فیصل ہنج پہلے بھی دو پولیس مقابلوں میں لاہور پولیس سمیت کئی اہلکاروں کو زخمی کر چکا ہے جبکہ ریکارڈ یافتہ ملزم فیصل ہنج کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل