Loading
نواسی کی لاش سے لپیٹ کر رونے، اس کے چہرے سے مٹی صاف کرتے اور بالوں کو درست کرنے کی ویڈیو سے وائرل ہونے والے نانا بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پھر پناہ گزین پر بمباری کی جس کے نتیجے میں درجن سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک بزرگ فلسطینی بھی شامل ہیں جن کی شناخت خالد نبحان کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ وہی بزرگ ہیں جن کی نواسی 22 نومبر 2023 کے فضائی حملے میں شہید ہوگئی تھی اور وہ لاش کے چہرے سے مٹی صاف کر رہے تھے۔ غم زدہ نانا اپنی ننھی نواسی کی لاش سے لپٹ کر رو رہے تھے اور اس کے الجھے بالوں کو بڑی شفقت سے درست کر رہے تھے۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔ جس میں نانا کو یہ کہتا سنا جا سکتا ہے کہ یہ نواسی میری روح کی روح تھی۔ نواسی ریم کی شہادت کے بعد نانا خالد نبحان نے اس کے نام سے ایک مہم چلائی تھی جس میں وہ غزہ کے بچوں میں کھلونے اور تحائف تقسیم کرتے۔ خالد نبحان اس طرح جنگ زدہ غزہ کے خوف زدہ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاتے تاہم اب وہ خود اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل