Loading
ننگے پاؤں سفر حدیقہ رضا، فیصل آباد خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں ننگے پاوں پتہ نہیں کہاں جا رہی ہوں اور چلتے چلتے بہت سے کانٹے میرے پیروں میں چھبتے جا رہے ہیں ۔ درد کی شدت سے مجھ سے چلا نہیں جا رہا مگر راستہ ختم ہی نہیں ہوتا ۔ آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیجئے ۔ تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ کتے سے خوف یوسف بشیر، کراچی خواب : میں نے دیکھا کہ ایک کتا کہیں سے میرے پیچھے لگ گیا ہے اور کالج سے گھر تک میرے پیچھے رہتا ہے ۔ میں جتنا مرضی تیز چلوں یا ادھر ادھر گلیوں سے نکل کر آوں وہ میرا پیچھا نہیں چھوڑتا ۔ مجھے بہت زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے ۔ مگر میں کوشش کے باوجود اس سے جان نہیں چھڑوا پاتا ۔ تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ کپڑے مٹی والی جگہ رکھنا ارم نعمان، کوئٹہ خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر بہت سے گوٹا کناری والے کپڑے ہیں اور میری ہمسائی ان کو ایک کمرے میں ترتیب سے رکھ رہی ہے ۔ میں یہ دیکھ کر بہت ناراض ہوتی ہوں اور ان کو منع کرتی ہوں کہ یہاں مت رکھیں پھر وہ باہر کسی کچی سی جگہ پر رکھ دیتی ہیں جس کی وجہ سے مٹی ان پہ لگ جاتی ہے ۔ تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز ، پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔ چھت پر کھانا بنانا نبیلہ پروین، لاہور خواب : میں نے خواب دیکھا کہ چھت پہ ہم سب کچھ پکانے کی کوشش کر رہے ہیں اور میں اچانک نیلا آسمان دیکھ کر ھاتھ اوپر کرتی ہوں مگر میرا ہاتھ جیسے بادلوں میں اٹھتا چلا جاتا ہے اور میں حیرت و خوشی سے چلا چلا کر سب کو بتاتی ہوں کہ میں آسمان کو چھو سکتی ہوں ۔ تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔ والدہ سے ناراضی نائلہ وڑائچ ، سیالکوٹ خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے نئے گھر میں ہوں اور کافی پریشان ہوں کہ وہ بہت تنگ و تاریک ہے ۔ مجھے وہاں بہت گھٹن محسوس ہوتی ہے ۔ میں اپنی والدہ سے ناراض ہو رہی ہوں کہ اتنا تنگ گھر لینے کی بجائے کوئی فلیٹ لے لیتے جو کشادہ ہوتا اور ہم ادھر آسانی سے رہ سکتے ۔ تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔ لقمہ حلق میں پھنسنا طاہر علی، لاہور خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہم کھانا کھا رہے ہیں اور وہ میرے والد کے گلے میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے ان کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے ۔ اس پہ میری امی بجائے ان کو پانی دینے کے چلانا شروع کر دیتی ہیں اور ان کو دیکھ کر میرے بہن بھائی بھی رونا شروع کر دیتے ہیں مگر ابو کو کوئی نہیں دیکھ رہا ۔ تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں۔ صحن میں پانی کا فوارہ نور دین، راولپنڈی خواب : میں نے دیکھا کہ میرے ابو نے گھر میں ایک بہت بڑا فوارہ بنایا ہے اور ہم سب اس کو دیکھ کر بہت خوش ہو رہے ہیں جبکہ میری امی کافی ناراض ہیں کہ اب ان کا کام بڑھ جائے گا اور ابو سے مسلسل بحث کر رہی ہوتی ہیں مگر میرے دادا اور ان کے ساتھ کھڑے ہمارے قاری صاحب بہت خوش ہوتے ہیں اور سب سے کہتے ہیں کہ اس پانی سے وضو کریں ۔ تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں۔ دریا کے کنارے ناصرہ قریشی، اسلام آباد خواب : میں نے خواب دیکھا کہ کوئی دریا ہے جس کے کنارے ہم سب کھڑے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کا پانی بہت اوپر آجاتا ہے ۔ میں اپنے بھائی سے کہتی ہوں کہ چلو ادھر سے دور نکل چلتے ہیں مگر وہ میرے منع کرنے کے باوجود اپنی جگہ سے نہیں ہلتا اور مسلسل اس بات پہ اصرار کرتا ہے کہ ہم پانی میں تیراکی کریں ۔ پھر پانی اتنا آگے آ جاتا ہے کہ ہم اپنے پیروں کو مضبوطی سے نہیں جما سکتے اور سب دوست پانی میں گر جاتے ہیں ۔ تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔ خراب اور کمزور سیڑھیاں فہمیدہ علی، کراچی خواب : میں نے دیکھا کہ اپنی چھت پہ ہوں اور اس سے بھی اوپر والی چھت پہ جانا چاہتی ہوں مگر سیڑھیاں اتنی کمزور اور خراب ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ جیسے ہی میں اوپر پاوں رکھوں گی وہ ٹوٹ جائیں گی ۔ میری بہن بھی مجھے سختی سے اوپر جانے سے منع کرتی ہے اور کہتی ہے کہ کوئی اس پہ قدم نہ رکھے ۔ تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ سانپ نہیں ملتا عنبرین واسطی، میانوالی خواب : میں نے دیکھا کہ میں سو رہی ہوں اور مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے بیڈ کے نیچے سے کوئی لمبی اور کالی سی چیز نکل کر الماری کے نیچے گئی ہے ۔ مگر الماری کے نیچے کچھ نظر نہیں آیا ، پھر دیکھتی ہوں کہ میری والدہ نے کمرے میں صفائی کی تو الماری کے نیچے سے ایک بہت بڑا سانپ نکل کر بیڈ کے نیچے چلا گیا، جسے دیکھ کر سب چلانے لگے اور باھر کسی کو مدد کے لئے بلانے دوڑے مگر بعد میں بہت تلاش کرنے کے باوجود کہیں نہیں ملا ۔ تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ خراب دھی نمرہ رمضان، لاہور خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری بہن کھانا پکا رہی ہے اور مجھے کہتی ہے کہ جو دھی تم نے بنایا تھا اس کو لا دو تا کہ میں کھانے میں ڈال دوں ۔ میں ان کو دھی دیتی ہوں مگر اس کے بعد سارا کھانا خراب ہو جاتا ہے۔ اس میں بہت گندی بو آنے لگ جاتی ہے جس پہ میری دادی مجھ سے بہت ناراض ہوتی ہیں کہ میں نے خراب دہی ڈال کر سارا کھانا خراب کر دیا ہے ۔ تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔ گھر کے ساتھ باغ سارہ حسین، جھنگ خواب : میری امی نے یہ خواب دیکھا کہ وہ گھر میں ہیں مگر ایک بہت بڑی جگہ ہے جو پھل دار درختوں سے بھری ہوئی ہے اور میری والدہ وہاں گھوم رہی ہیں اور درختوں پہ لگے پھل کو دیکھ کر بہت خوش ہو رہی ہیں۔ ہمارا گھر اتنا بڑا نہیں ہے مگر اس وقت خواب میں امی کو یہی لگتا ہے کہ جیسے وہ باغ ہمارے گھر کا ہی ایک حصہ ہے ۔ تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔ دروازہ نہیں کھلتا نسیم صدیق، گوجرانوالہ خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں ہوں اور باہر کا دروازہ بند ہو چکا ہے جو کسی طرح نہیں کھل رہا میں بہت کوشش کرتی ہوں کہ شائد زور لگانے سے کھل جائے مگر پھر بھی وہ ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ میں خواب میں بھی بہت پریشان ہوں اور مدد کے لئے چلا رہی ہوں کہ شائد کوئی میری آواز سن کر دروازہ کھول دے ۔ تعبیر: اس، خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔ پودے سوکھنا محمد بخش، سیالکوٹ خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر کا باغیچہ بالکل کالا ہو گیا ہے ۔ سارے ھرے بھرے درخت اور پھول دار پودے بالکل کالے سیاہ ہو چکے ہیں جبکہ آس پاس کے لوگوں کے ایسے ہی ھرے بھرے ہیں ۔ میں یہ دیکھ کر بہت زیادہ پریشان ہوتی ہوں اور اپنی والدہ کو بلانے کے لئے نیچے دوڑتی ہوں ۔ تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں۔ چاروں طرف روشنی ممتاز بیگم، کراچی خواب : میں نے دیکھا کہ میں شائد اپنے گھر کی چھت پہ کھڑی ہوں اور وہاں اتنی روشنی ہے جیسے نور کی برسات ہو ۔ میں سوچتی ہوں کہ جانے آج کوئی عبادت کی رات ہے جو آسمان اس قدر روشن اور پرنور ہے ۔ میرا دل اس جگہ سے ہٹنے کو نہیں کرتا مگر میری والدہ مجھے اذان ہونے پہ نیچے بلانے لگ جاتی ہیں ۔ تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔ ہنسی مذاق کرنا اکرم چوہدری، فیصل آباد خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میرے دوست کہیں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے خوب شور مچا رہے ہیں ۔ پھر گانے گاتے ہوئے ہم اذان دینا شروع کر دیتے ہیں جس پہ باقی دوست ہنسی کے مارے لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں ۔ ایک ہمارا دوست سب کو اس طرح کا مذاق کرنے سے منع کرتا ہے مگر کوئی اس کی بات سنتا نہیں ۔ تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔ راستہ ختم نہیں ہوتا نثار علی، اسلام آباد خواب : میں نے دیکھا کہ میں جیسے کہیں گول گول سیڑھیاں اتر رہا ہوں اور ساتھ ساتھ دکھی بھی ہوں ، شائد کہیں سے مجھے کسی چیز کے لئے منع کر دیا گیا ہے اور میں اس بات سے پریشان ہوں کہ اس شخص کے میں پیسے ہی نکال کر لے آتا ۔ راستہ بالکل اترتا ہی چلا جاتا ہے ۔ میں بہت کوشش کے باوجود کوئی اور راستہ تلاش نہیں کر پاتا ، یہ چیز مجھے پریشان کرتی جا رہی ہے کہ آخر اتنی زیادہ سیڑھیاں کیوں ہیں جو جانے کہاں اترتی جا رہی ہیں ۔ تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے ۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے ۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبیﷺ کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل