Monday, December 16, 2024
 

پاکستان کیخلاف پہلا ون ڈے: جنوبی افریقا کا اہم کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا

 



جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ٹیمبا بووما پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سریز کے پہلے میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقی کپتا نے یہ فیصلہ پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پیشِ نظر ورک لوڈ کو مینیج کرنے کی غرض سے کیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی سے قبل یہ جنوبی افریقا کے پاس یہ آخری میچز ہیں جہاں ان کو اپنا مضبوط اسکواڈ دستیاب ہے۔ ایک روزہ اسکواڈ کے آٹھ کھلاڑی (ٹیمبا بووما، ایڈن مارکرم، ٹونی ڈی زورزی، ٹرِسٹن اسٹبز، رائن رکلٹن، مارکو جینسن، کیشو ماہراج اور کیگیسو رباڈا) سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا حصہ تھے، اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں بھی شرکت متوقع ہے۔ چار فاسٹ بولرذ کی انجری کے بعد جنوبی افریقا کو اپنے فاسٹ بولرز کے حوالے سے تشویش ہے۔ وائن مولڈر (جن کی انگلی ٹوٹی ہوئی ہے) باکسنگ ڈے ٹیسٹ تک فٹ ہونے کی راہ دیکھ رہے ہیں جبکہ کولہے اور گروئن میں انجری کے باعث بالترتیب لُنگی اینگیڈی اور جیرالڈ کوٹزے جنوری تک ٹیم کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ دوسری جانب ناندرے برجر پورے سیزن کے لیے باہر ہوگئے ہیں۔ اینرک نوکیے جو رباڈا اور جینسن کو سہارا دے سکتے تھے اب ٹوٹے ہوئے پنجے کی وجہ سے ون ڈے اور ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل