Loading
پاکستان کی مشہور ماڈل، اداکارہ اور میزبان فضا علی ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ ہیں۔ اداکارہ اپنے متنازع بیانات اور طرز زندگی کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں، حال ہی میں ان کے مارننگ شو کے ایک متنازع موضوع نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ فضا علی نے حال ہی میں ٹی وی شو کے سیگمنٹ میں پاکستان ٹیلی ویژن کی مشہور اداکاراؤں کے نام لے کر کاسمیٹک سرجری سے متعلق بات کی۔ مارننگ شو کی میزبان نے کاسمیٹک سرجری سے متعلق سیگمنٹ میں چند مشہور اداکاراؤں کی سرجری سے پہلے اوربعد کی تصاویر دکھائیں اور ڈاکٹر سے ان کے کاسمیٹک طریقہ کار سے متعلق سوال کیا۔ پروگرام میں کاسمیٹک سرجری کروانے والی اداکاراؤں میں مشی خان، ثروت گیلانی، سدرہ بتول، مہوش حیات، ماہ نور بلوچ، عائشہ خان اور دیگر شامل ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے فضا علی کے اس ٹی وی شو میں مشہور شخصیات کا اس طرح تذکرہ کرنے پر غصے کا اظہار کیا۔ بہت سے لوگوں نے خود فضا کو اس میں اپنی تصویر شامل نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا، کیونکہ مداحوں کے مطابق وہ خود بھی متعدد کاسمیٹک طریقہ کار اختیار کرچکی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ انھیں فضا علی سے یہ توقع نہیں تھی کہ وہ اپنی ساتھی اداکاراؤں سے متعلق اس طرح کی گفتگو کریں گی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’’یہ دوسروں کا مذاق اڑانے کا جدید طریقہ ہے۔‘‘
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل