Loading
پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے دوران اسلام آباد میں 3 رینجرز اہلکاروں کو قتل کرنے والے ملزم کو عدالت نے مزید 7 روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جج طاہر عباس سپرا نے 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے کے مقدمے کی سماعت کی۔ پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد سخت سیکیورٹی میں ملزم ہاشم عباسی کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا۔ رمنا پولیس نے ملزم کے 30 یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت میں کاہ کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے ملزم کے بیان کی روشنی میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے اُسے 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل