Loading
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سابق برطانوی خاتون کرکٹر نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے آن ایئر معذرت کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ایسا گوہا نے ٹیسٹ کے دوسرے روز بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے ’’موسٹ ویلیو ایبل پرائمیٹ‘‘ کہا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ’’پرائمیٹ‘‘ لفظ کو نامناسب اور تعصبی قرار دیا تھا۔ غلط لفظ کے چناؤ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سخت ردعمل کے بعد خاتون کمنٹیٹر نے آن ائیر معذرت کی۔ ایسا گوہا نے کہا کہ بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے مجھ سے غلط لفظ کا انتخاب ہوا تھا جس پر معذرت خوا ہوں۔ واضح رہے کہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے آسٹریلوی اوپنرز عثمان خواجہ اور نیتھن میک سوینی کے جلد وکٹیں حاصل کی تھیں جس پر خاتون کمنٹیٹر نے تعریف کرتے ہوئے ’’موسٹ ویلیو ایبل پرائمیٹ‘‘ کہا تھا۔ برسبین ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی ابتدائی 3 وکٹیں 75 کے اسکور پر گنوا دی تھیں جس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 241 رنز بنائے گئے جس سے آسٹریلوی ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل