Loading
بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے سبب شہر قائد میں سردی کی لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ جناح ٹرمینل پر 8.9، فیصل بیس پر 11.5 اور مسرور بیس پر 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 10 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ دن بھر 3 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 2 تا 4 درجے کم محسوس ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی دُھند کے باعث آج صبح کم سے کم حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل