Monday, December 16, 2024
 

پنجاب میں کسانوں کو ٹریکٹر دینے کا کوئی فائدہ نہیں، گورنر سلیم حیدر

 



گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ کسانوں کو صرف ٹریکٹر دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پنجاب حکومت نے گزشتہ سال زراعت پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے انٹرنیشنل ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کسانوں کو صرف ٹریکٹر دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، پنجاب حکومت نے گزشتہ سال زراعت پر کوئی توجہ نہیں دی، آئی ایم ایف کی خواہش کے مطابق زراعت پر 45 فیصد تک ٹیکس لگانا ہے ضرورت ہے کہ حکومتی اور طاقتور حلقے خود کو بھی ٹھیک کریں۔ انہوں ںے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز سے کوئی تناؤ نہیں چل رہا، اتحادی حکومت ہے، بس چل رہی ہے، اللہ خیر کرے گا، آپ بھی دعا کریں۔ گورنر کا کہنا تھا کہ آج 16 دسمبر سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کی برسی یے، ان بچوں کو شہید کرنے والوں کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، اے پی ایس کے شہید بچوں اور اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فوج کے شہداء کو بھی آج کے دن خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ماحولیاتی تبدیلی سے دنیا بھر میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، ہمارے ملک میں وقت پر بارش نہ ہونے سے کسانوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے، تیسرا سال ہے گندم کی فصل تیار کرنے میں مشکلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت زراعت میں ہم سے بہت آگے نکل گیا ہے، بہتر نہری نظام اور زرعی ملک کے ہونے کے باوجود ہم اشیاء یمپورٹ  کر رہے ہیں، طاقتور سیٹوں پر بیٹھے افراد کو نیت ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، اپنے عمل کی وجہ سے ہم آج تک غریب ملک ہیں، سازشوں میں گھرے رہنے کے باوجود ہم نے ایٹمی بم بنا لیا۔ گورنر نے کہا کہ اٹک میں اس یونیورسٹی کا کیمپس تاحال نہیں بن سکا، جب سے گورنر بنا ہوں کیمپس بنانے کی کوشش کر رہا ہوں مگر مافیا بہت مضبوط ہے، کرپٹ مافیا کی وجہ سے قوم کا پیسہ ضائع ہورہا ہے، بحیثیت گورنر عوام کے ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل