Monday, December 16, 2024
 

جنگ کے بعد سے پہلی بار غزہ جنگ بندی معاہدہ پہلی بار طے پا جانے کے قریب ترین مرحلے تک پہنچ گیا

 



غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران پہلی بار غزہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پاجانے کے اتنے قریب پہنچا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس سے منسلک مصدقہ ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ غزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پانا 'پہلے سے زیادہ قریب' ہے۔ حماس ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو رکاوٹ نہ ڈالیں تو غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے۔ غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں حماس ذرائع نے کہا کہ اب امریکا کو اسرائیلی وزیر اعظم پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حماس نے غزہ جنگ بندی کے لیے ایک قابل عمل تجویز پیش کی ہے جس میں عظیم لچک کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ حماس نے اس تجویز میں جنگ کے بتدریج خاتمے اور ایک طے شدہ ٹائم ٹیبل کے اسرائیلی افواج کے بتدریج انخلا، فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں واپسی اور بین الاقوامی ثالثوں کی طرف سے ضمانت مانگی گئی ہے۔ حماس کے رہنما کا کہنا ہے کہ ثالث خلیج کو پُر کرنے اور کسی معاہدے تک جلد پہنچنے کے لیے رابطے اور بات چیت کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ پیر کو بھی لبنانی الاخبار نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ایسے ہی ایک معاہدے کے طے پاجانے کی اطلاع دی تھی۔ غزہ جنگ بندی مذاکرات سے واقف ایک ذریعے نے اشرق نیوز کو بتایا تھا کہ حماس کو امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف برداری سے پہلے اور شاید سال کے اختتام سے پہلے جلد از جلد جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جانے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل