Loading
پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مستعفی کوچ جیسن گلیسپی نے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے پی سی بی حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ آسٹریلوی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے جہاں پاکستان کرکٹرز کے ٹیلنٹ کی تعریف کی وہاں وہ بورڈ حکام کے رویے سے سخت نالاں دکھائی دیے۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر کا مؤقف تھا کہ سلیکشن کمیٹی کے معاملات سے دور کرنے کے بعد میرے اختیارات کو بہت محدود کر دیا گیا تھا سلیکشن میں جب اعتماد میں نہیں لیا جائے گا تو میچ کی پلاننگ کیسے ہوسکتی تھی جبکہ بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے بارے میں بھی مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کو جیسن گلیسپی نے ناراضی کا اہم سبب قرار دیا۔ جیسن گلیسپی کا مؤقف ہے کہ میرا کام صرف میچ والے دن کھلاڑیوں کو کیچ پریکٹس کروانا ہی رہ گیا تھا، ان حالات میں بہتر سمجھا کہ استعفا دے کر گھر چلا جاؤں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل