Loading
آسٹریلیوی اوپنر بیٹر نیتھن میکسوینی نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ابتدائی تین میچز میں ناکامی کے بعد ڈراپ کیے جانے پر ردِ عمل دے دیا۔ ڈراپ کیے جانے پر ردِ عمل دیتے ہوئے میکسوینی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں شامل ہونے کا ان کا خواب سچ ہوا لیکن چیزیں اس طرح نہیں ہوئیں جیسی وہ چاہتے تھے۔ یہ سب کھیل کا حصہ ہے، وہ اس پر سوچیں گے اور نیٹ میں جا کر محنت کریں گے اور اگلے موقع کے لیے تیار ہوں گے۔ واضح رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے میکسوینی چھ اننگز میں صرف 72 رنز اسکور کر سکے، جس میں سے پانچ بار وہ 0 سے 10 کے درمیان آؤٹ ہوئے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل