Loading
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے برآمدات میں نمایاں اضافے کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔ نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 17.6 فیصد اضافے کے ساتھ 4.02 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں بہتری اضافے کی بنیادی وجہ قرار پائی ہے۔ رواں مالی سال میں برآمدات میں مثبت رجحان بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔ انجینیئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 31 فیصد جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انجینیئرنگ کے شعبے میں صنعتی مشینری، ٹرانسپورٹ کا سامان، آٹو پارٹس اور ربڑ کے ٹائروں کی برآمدات میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ زیورات اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 100 فیصد سے لے کر 530 فیصد تک غیر معمولی بڑھوتری ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل