Sunday, December 22, 2024
 

حوثیوں کے میزائل حملے کو روکنے میں ناکام رہے، اسرائیلی فوج کا اعتراف

 



اسرائیل پر یمن سے حوثیوں کے میزائل حملے میں 16 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یمن سے حوثیوں کے میزائل حملوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایک میزائل کی اطلاع پر سائرن بجائے گئے لیکن اسرائیلی ڈیفنس سسٹم  حوثیوں کے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے میں ناکام رہا۔ یمن کے حوثیوں کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثیوں نے اسرائیل کے حملوں کے جواب میں کارروائی کی۔ اسرائیل کے یمن کے دارالحکومت صنعا پر بمباری میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل