Loading
پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ٹیکس دہندگان کی رقم کے غلط استعمال پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ اس ضمن میں پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین نوید قمر کو خط ارسال کیا ہے۔ خط میں استفسار کیا گیا ہے کہ عوام سے وصول ہونے والے ٹیکس کی رقم کہاں اور کس طرح خرچ کی جارہی ہے۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ معلومات کی درخواست آئین کے آرٹیکل 19اے کے تحت کی جارہی ہے۔ ٹیکس بار کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان سے وصول ہونے والی رقم کو لاپرواہی سے استعمال کیا جارہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل