Sunday, December 22, 2024
 

کیا فیروز خان کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی؟

 



ڈرامہ ’’خانی‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری شادی ناکام ہونے کی افواہیں گردش میں ہیں۔ گزشتہ روز انسٹاگرام پر فیروز خان کی دوسری اہلیہ زینب کے اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے مبہم پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’میں اور فیروز اب ساتھ نہیں ہیں‘‘۔ ڈاکٹر زینب کی پوسٹ کا یہ اسکرین شاٹ ردا بلال نامی صارف کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے، جس میں صارف نے اسٹوری کو ری شیئر کرتے ہوئے فیروز اور زینب کو ٹیگ کرکے سوال کیا ہے کہ آیا یہ خبر درست ہے یا نہیں؟ واضح رہے کہ فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب کے اکاؤنٹ سے علیحدگی کا اصل پیغام ڈیلیٹ کردیا گیا ہے لیکن اس پیغام کا اسکرین شاٹ وائرل ہورہا ہے۔ ڈاکٹر زینب کے پیغام کا متن ہے کہ ’’’یقیناً یہ میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا جو مجھے لینا پڑا۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے یہاں ایسا بیان لکھنا پڑے گا، لیکن میں اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ میں اور فیروز اب ساتھ نہیں ہیں۔‘‘ مذکورہ پوسٹ پر ابھی تک اداکار کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل