Sunday, December 22, 2024
 

کیبورڈ پر موجود فضول ترین بٹن جو کام نہیں آتے

 



کیبورڈ پر انگریزی حروف، عدد اور علامتوں کے بٹنز کارآمد ہوتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کئی بٹن ایسے بھی ہیں جنہیں فضول اور بیکار کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ درج ذیل 2 ایسے بٹن کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو پورے کیبورڈ میں سب سے بیکار بٹنز ہیں؛ 1) اسکرول لاک  یہ بٹن آپ کے کی بورڈ کے اوپری دائیں جانب واقع ہے۔ اسکرول لاک فنکشن عام استعمال میں نہیں ہوتا۔ اور جب دبایا جائے بھی، تو بھی اس کے نتیجے میں آپ کو اپنی اسکرین پر کوئی واضح اثر نظر نہیں آئے گا۔ بس کبھی کبھی بٹن کو پروگرام کے کچھ افعال جیسے اسکرولنگ کی صلاحیتوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جیسے مائیکروسافٹ ایکسل میں۔ ایکسل استعمال کرتے وقت ایرو کیز کو ایک سیل سے دوسرے سیل میں منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ اسکرول لاک غیر فعال ہو۔ لیکن جب آن کردیا جائے تو پھر ایروز کیز سے ایکسل میں سیل نہیں بدل سکتے بلکہ اسکرین اسکرولنگ کیلئے استعمال ہوتا ہے جو عمومی طور پر ماؤس سے کی جاتی ہے۔  دوسرے الفاظ میں اسکرول لاک بٹن اس وقت تک بیکار ہے جب تک کہ ایکسل استعمال نہ کیا جائے۔ پاز/بریک بٹن یہ بٹن بھی اسکرول لاک بٹن کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ یہ بٹن بھی شاید ہی کبھی کسی نے استعمال کیا ہو۔ انٹرنیٹ براؤز کرتے وقت یا ورڈ پر ٹائپ کرتے وقت زیادہ تر اسکرول لاک کی طرح ہی اس کا کوئی اثر دکھائی نہیں دیتا۔ بہت شاذ و نادر ہی پاز بریک بٹن کسی ایسے پروگرام کو روکتا ہے جو اوپن ہو۔ لیکن پھر بھی مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ بنیادی طور پر پرانے پروگراموں میں استعمال ہوتا تھا لیکن زیادہ جدید سافٹ ویئر کے ساتھ یہ زیادہ کارآمد نہیں ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل