Loading
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کیلیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی۔ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے لئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل