Loading
ترکیہ میں حادثات اور میڈیکل ایمرجنسی میں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمبولینس ہیلی کاپٹر نے مغلا ٹریننگ اینڈ ریسرچ اسپتال کے چھت پر بنے ہیلی پیڈ سے پرواز بھری تھی۔ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے اسی اسپتال کی بالائی منزل سے ٹکرا گیا اور پھر زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر کے زمین بوس ہوتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ ہیلی کاپٹر میں د پائلٹس، ایک ڈاکٹر اور ایک نرس تھے جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اسپتال کی جس بالائی منزل سے ہیلی کاپٹر ٹکرایا تھا وہاں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاحال ایمبولینس حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ مقامی حکام کا دعویٰ ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر درست طریقے سے اڑان نہیں بھر کرسکا تھا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ کے حتمی تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل