Loading
خیبرپختونخوا حکومت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کو پیدائش، وفات اور نکاح کے سرٹیفیکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے پیدائش، وفات اور نکاح سرٹیفیکٹ پولیو قطروں سے مشروط کردیا۔ پشاور کے اطراف اور ویلج کونسل کو صوبائی حکومت نے پولیو کے قطرے نہ پلوانے والوں کے پیدائشی، وفات اور نکاح کے سرٹیفیکٹ جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں ڈی سی پشاور کی جانب سے ڈی ایچ او اور ایم او کو اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزری پر تادیبی کاروائی کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل