Loading
معروف اداکار گووندا نے حالیہ خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ وہ 2006 کی بلاک بسٹر فلم بھاگم بھاگ کے سیکوئل میں کام کریں گے۔ اس حوالے سے گووندا نے واضح کیا کہ انہیں نہ تو کسی نے رابطہ کیا اور نہ ہی اس پروجیکٹ پر کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ ایک معروف میڈیا ہاؤس کے مطابق گووندا نے کہا، "مجھے بھاگم بھاگ 2 کے لیے کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ ایسی کہانیاں صرف بھاگم بھاگ 2 ہی نہیں، بلکہ کئی دیگر سیکوئلز جیسے پارٹنر کے بارے میں بھی چل رہی ہیں۔" جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں پیشکش کی جائے تو کیا وہ اس سیکوئل کا حصہ بنیں گے؟ اس پر گووندا نے کہا، "آج کل سیکوئلز مقبول ہیں، لیکن کسی بھی پروجیکٹ کے لیے میں مکمل گفتگو چاہتا ہوں، بشمول معاوضے، اسکرپٹ، کردار اور ہدایتکار کے حوالے سے۔" فلم بھاگم بھاگ 2 کے حقوق حال ہی میں سریتا اشون وارڈے نے شیمرُو انٹرٹینمنٹ سے حاصل کیے ہیں، اور وہ فلم کے اسکرپٹ پر کام کر رہی ہیں۔ سریتا نے اپنے بیان میں کہا، "بھاگم بھاگ جیسی خاص فلم کو ایک ایسے ہی خاص سیکوئل کی ضرورت ہے۔ مناسب وقت پر ہم نے اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔" شیمرُو انٹرٹینمنٹ کے سی ای او ہیرن گڈا کا کہنا ہے کہ، "ہم ایک شاندار ٹیم کے ساتھ فلم بنانے کے لیے پرجوش ہیں جو اپنے پیشرو کی میراث کو جاری رکھے گی اور مزید ہنسی، مزاح اور تفریح فراہم کرے گی۔" رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ 2025 کے وسط میں شروع ہوگی، اور پروڈیوسرز وعدہ کرتے ہیں کہ یہ سیکوئل پہلے سے زیادہ دلچسپ، پاگل پن سے بھرپور اور مزاحیہ ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل