Loading
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے حوالے سے آگاہ کیا ہے کہ فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دائر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے معاملے پر احتساب عدالت کے ذرائع نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے وکلا کو احتساب عدالت کے عملے نے آگاہ کر دیا ہے کہ کیس کے حوالے سے آئندہ تاریخ احتساب عدالت جی الیون سے کل دی جائے گی۔ احتساب عدالت کی جانب سے آئندہ دی جانے والی تاریخ پربانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دائر ریفرنس پر فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل