Sunday, December 22, 2024
 

بشار الاسد کے ستارے گردش میں، اہلیہ نے علیحدگی کیلیے عدالت میں درخواست دے دی

 



ماسکو: ملک شام کے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ نے روس کی عدالت میں شوہر سے علیحدگی کی درخواست دائر کردی۔ عرب میڈیا نے ذرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ باغیوں کے اقتدار پر قبضے کے بعد شام سے فرار ہوکر روس پہنچنے والے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسما اسد نے شوہر سے علیحدگی کیلیے ماسکو کی عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسما الاسد طلاق لے کر برطانیہ منتقل ہونا چاہتی ہیں اور علیحدگی کے بعد یہ ممکن بھی ہوسکے گا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسماء الاسد نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں رہائش پر اعتراض عائد کرتے ہوئے طرز زندگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل