Sunday, December 22, 2024
 

اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کیلئے ان کیمراہ اجلاس طلب کرلیا

 



اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے ان کیمرہ اجلاس طلب کر لیا۔ اسپیکر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے لیے ان کیمرا  اجلاس صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔ قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ان کیمرہ اجلاس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل