Monday, December 23, 2024
 

زیمبیا، صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

 



افریقی ملک کے زیمبیا  صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں پولیس نے 2 افراد گرفتارکر لیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان سے 2 زندہ گرگٹ سمیت دیگر سامان بھی بر آمد ہوا ہے۔ زیمبیا پولیس نے کہا کہ انھوں نے دونوں ملزمان کو جادو ٹونے کے ذریعے جنوبی افریقی ملک کے صدر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ موزمبیق کے شہری جسٹن میبولیسی اور زیمبیا کے گاؤں سے لیونارڈ فیری کو دارالحکومت لوساکا سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق  مشتبہ افراد سے زندہ گرگٹ سمیت کالا جادو کے لیے استعمال ہونے والا مختلف سامان بر آمد ہوا، ملزمان پر الزام ہے کہ یہ جادوگری کی مشقوں میں مصروف تھے۔ زیمبیا پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا مقصد مشن ریاست کے سربراہ صدر ہیکنڈے ہیچل ما کو نقصان پہنچانا تھا، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس نے الزام لگایا کہ اس جوڑے کو مخالف رکن پارلیمنٹ کے بھائی نے اپنے پاس رکھا ہوا تھا، جسے ڈکیتی، قتل اور پولیس حراست سے فرار کے مقدمہ کا سامنا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل