Sunday, December 22, 2024
 

تل ابیب میں حوثیوں کے میزائل حملے میں 30 اسرائیلی زخمی

 



اسرائیل کے شہر تل ابیب میں حوثیوں کے میزائل حملے میں 30 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو مار گرانے کی کوششیں ناکام ہوگئی تھیں اور یہ ایک عوامی پارک میں گرا تھا۔ اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطبق 16 افراد قریبی عمارتوں کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے معمولی زخمی ہوئے جبکہ محفوظ علاقوں میں جاتے ہوئے مزید 14 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے یمنی دارالحکومت صنعا میں بندرگاہوں اور توانائی کی تنصیبات پر کئی حملے کیے تھے۔ اسرائیلی حملوں میں سلف کی بندرگاہ اور راس عیسیٰ کے آئل ٹرمینل میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک یمن سے ملک پر 400 کے قریب میزائل اور ڈرون داغے جا چکے ہیں جن میں سے بیشتر کو مار گرایا گیا۔ حوثی فوج کے ترجمان نے کہا کہ گروپ نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا، حوثیوں نے غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اپنے حملے جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل