Sunday, December 22, 2024
 

عمران خان کل سول نافرمانی تحریک کے حوالے سے فیصلہ کریں گے، شوکت یوسفزئی

 



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے اعلان کر دہ سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ ابھی تبدیل نہیں کیا گیا، اس حوالے سے اعلان اب بھی برقرار ہے، حتمی فیصلہ عمران خان کل کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی، اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے کیا گیا اعلان ابھی بھی برقرار ہے، حکومتی کمیٹی کی سنجیدگی کو دیکھ کر ہی سول نافرمانی کے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ ہوگا۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ حکومتی کمیٹی بن گئی، سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے اسے ختم کرنے، یا اسے برقرار رکھنے کے فیصلے کا اختیار صرف عمران خان کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نافرمانی کی تحریک کو جاری رکھنے یا موخر کرنے کا فیصلہ کل عمران خان کریں گے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت کل اڈیال جیل میں عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں صورتحال پر اپڈیٹ کرے گی جس کی روشنی میں عمران خان ائندہ کا لائحہ عمل دیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل