Loading
حزب اللہ کے شہید سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کے صاحبزادے محمد مہدی منگل کی شام ایران کے شہر قم میں دیکھے گئے اور انہوں نے اپنے والد سے منسوب سیاہ عمامہ پہنے ہوئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد مہدی کئی دنوں سے ایران میں موجود ہیں۔ تبناک خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی رہنمائی میں سیاہ عمامہ پہنا۔ ان کے بھائی محمد جواد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ والد کا عمامہ محمد مہدی کے پاس ہے۔ خیال رہے کہ سیاہ عمامہ شیعہ روایت میں مذہبی تعلیم کی تکمیل کی علامت سمجھا جاتا ہے، محمد مہدی شہید حسن نصراللہ کے 5 بچوں میں سے چوتھے نمبر پر ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل