Loading
بلوچستان کے اکثر اضلاع میں خشک سردی بڑھنے کا امکان ہے جبکہ سائبیریا سے چلنے والی تیز ہوائیں آج بلوچستان میں داخل ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا کی ہواؤں کے سبب آئندہ چند روز تک سردی میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ دوسری جانب، کوئٹہ شہر اور اطراف میں آج صبح سے مطلع ابر آلود ہے تاہم صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ اور قلات میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت، کان مہترزئی اور خانوزئی میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے ساتھ، جھل مگسی، نصیر آباد، نوکنڈی اور سبی میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل