Sunday, December 22, 2024
 

نازیبا ویڈیوز اسکینڈل کے بعد مناہل ملک کی ٹک ٹاک پر واپسی

 



نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کو الوداع کہنے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک نے محض 2 ماہ بعد ہی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔ مناہل ملک کی جانب سے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں مناہل ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی واپسی کا اعلان کیا ہے۔ انسٹا اسٹوری میں ٹک ٹاکر نے لکھا ہے کہ ’’بہت لوگوں سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن سب نے بس میری غلطیوں کو دیکھا، یہ نہیں دیکھا کہ میں کیسی انسان ہوں‘‘۔ ’’میری وجہ سے میرے فینز بہت ڈسٹرب تھے کہ مناہل تم کو واپس آنا ہوگا اور میری فیملی بھی کہتی تھی کہ مجھے واپس آنا چاہیے، یہ دنیا کسی کو جینے نہیں دے گی، بس شریف وہ ہیں جن کے گناہ چھپے ہوئے ہیں‘‘۔ مناہل نے مزید لکھا کہ ’’مجھے اس کی کوئی پروا نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچ رہا ہے، بہت لوگ باتیں کریں گے لیکن اب میں وہ مناہل ہوں جو بہت مضبوط ہے، اس کو کسی کی بکواس باتوں سے اب فرق نہیں پڑتا‘‘۔ یاد رہے کہ مناہل ملک نے اپنی متعدد نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے بعد دو ماہ پہلے ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ہمیشہ کےلیے خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ ناقدین نے ویڈیوز لیک معاملے کو بھی پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا سے دوری کے اعلان کے باوجود مناہل ملک انسٹاگرام پر فعال تھیں تاہم ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کوئی نئی ویڈیو پوسٹ نہیں کی گئی تھی۔ لیکن واپسی کے اعلان کے بعد مناہل نے ٹک ٹاک پر دوبارہ ویڈیوز پوسٹ کرنا شروع کردی ہیں

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل