Sunday, December 22, 2024
 

مردان میں فائرنگ سے باپ، بھائی کی فائرنگ سے بیٹا، پوتا اور بہو قتل

 



خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بائی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق تخت بھائی کے علاقے یخ کوہی میں جائیداد کے  تنازع پر باپ نے بیٹے کے ساتھ مل کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوسرا بیٹا، پوتا اور بہو جاں بحق ہوگئے۔       پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یخ کوہی میں ملزم شیر عالم او اس کے بیٹے عبدالرحمٰن نے کھیتوں میں کام کے دوران بیٹے، پوتے اور بہو پر فائرنگ کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل