Sunday, December 22, 2024
 

اے آئی ٹیکنالوجی نے رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ زیارت کروادی

 



اے آئی ٹیکنالوجی نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ مقدس مقامات زیارت کروادی۔ سعودی فٹبال کلب الںصر کے معروف فٹبالر آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے سعودی عرب کی انتہائی مقدس مقام کی زیارت کروانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ رونالڈو کو اہلیہ کے ہمراہ زیارت کرتے دکھایا گیا ہے جس پر کئی صارفین تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ کچھ نے تصویر کو حقیقت کے قریب تر قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں: رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، سابق گول کیپر کا دعویٰ یہ تصاویر النصر فٹبال کلب کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ کے بیان کے بعد وائرل ہوئی ہیں جس میں انکا کہنا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔ مزید پڑھیں: رونالڈو کے بیٹے کی 'انشا اللہ' کہنے کی ویڈیو وائرل ولید عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام قبول کرنے کے متعلق رونالڈو سے بات کی تھی اور انہیں اس میں دلچسپی تھی۔ ایک دفع انہوں نے گول کر کے میدان میں سجدہ کیا۔ جب رونالڈو نے سجدہ کیا تو تمام کھلاڑیوں نے ہم آواز ہوکر (اللہ اکبر) کا نعرہ لگایا۔ وہ جب بھی آذان سنتے ہیں تو کوچ سے ٹریننگ روکنے کا کہتے ہیں۔   https://www.facebook.com/groups/224071982882922/posts/1008954734394639/  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل