Loading
متحدہ عرب امارات نے سال نو کے جشن کو منانے اور سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ متوقع آمد کے پیش نظر یکم جنوری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت اور انسانی وسائل کی اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر یکم جنوری کو تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا سال سب کےلیے خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور سال ہو۔ متحدہ عرب امارات میں سال نو کے موقع پر خصوصی طور پر پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں اور بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح بھی آتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت بھی سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے ایسے پروگرامز کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ یاد رہے کہ سال نو کی چھٹی پہلے صرف سرکاری ملازمین کو دی گئی تھیں تاہم اب پرائیوٹ سیکٹرز کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل