Monday, December 23, 2024
 

عوامی ایکشن کمیٹی کو احتجاج کے لیے بھارت فنڈنگ کررہا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

 



آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو احتجاج کیلیے بھارتی فنڈنگ ہورہی ہے۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارت کا اگلا ٹارگٹ آزاد کشمیر میں دہشت گردی کروانا ہے، جس کے لیے پیسے دے کر انتشار پھیلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہو رہی ہیں کہ آزاد کشمیرمیں احتجاج کیلئے بھارتی فنڈنگ ہورہی ہے، بیرونی فنڈنگ کے ثبوت پریس کانفرنس میں نہیں دیئے جاسکتے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے پیچھے کون ہے یہ شوکت میریاعمرنذیرکشمیری سے پوچھا جائے، یہ جو انتشار پھیلایا گیا ہے وہ سب بیرونی فنڈ کی مدد سے ہوا ہے۔   

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل