Monday, December 23, 2024
 

کراچی، اغوا برائے تاوان میں ملوث سی ٹی ڈی کے 9 اہلکار گرفتار

 



شہر قائد میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کے 9 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث 9 پولیس اہلکاروں کی ضمانت مسترد کردی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث 9 پولیس اہلکاروں کی ضمانت پر فیصلہ سنایا اور ضمانت مسترد کردی۔ ضمانت مسترد ہونے کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف 2022 میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ تھانہ بلال کالونی میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں ملوث سابق ایس ایچ او شعیب قریشی جیل میں ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل