Monday, December 23, 2024
 

شمالی وزیرستان؛ اسسٹنٹ کمشنر کے اہلکار سرکاری گاڑی سمیت اغوا

 



شمالی وزیرستان میں اسسٹنٹ کمشنر کے اہلکاروں کو سرکاری گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا، گورنر نے رپورٹ طلب کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے میر علی کے اسسٹنٹ کمشنر کے اہل کاروں کو سرکاری گاڑی سمیت اغوا کرلیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعے  کی رپورٹ طلب کرلی،  گورنر نے کہا کہ میرعلی میں اسسٹنٹ کمشنر میرعلی کے اہلکاروں کا سرکاری گاڑی سمیت اغوا قابل مذمت ہے۔  انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ مغوی اہلکاروں کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا  جائے۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل