Monday, December 23, 2024
 

الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی ممبران کو رکنیت معطلی کی تنبیہہ

 



الیکشن کمیشن نےاراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی ممبران کو 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔  ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اراکین کوایک بار پھریاد دہانی کرائی گئی ہے کہ ہر ممبر اسمبلی و سینیٹ  اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے۔  ترجمان کے مطابق یکم جنوری کو مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کیے جائیں گے،اور 16جنوری کو گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کروانے تک ممبران کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جبکہ غلط معلومات فراہم کرنے پر بدعنوانی کے جرم کے ارتکاب کی پاداش میں کارروائی ہوگی۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل