Loading
جنوبی افریقا کے وائٹ بال کوچ راب والٹر پُرامید ہیں کہ گھر میں پہلی بار ایک روزہ سیریز میں وائٹ واش کے بعد ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بہتر کارکردگی کے لیے راہ نکال لے گی۔ پاکستان کے خلاف 0-3 کی شکست کے بعد راب والٹر کا ماننا ہے کہ دو طرفہ سیریز اس بات کا تعین نہیں کرتی کہ کوئی بھی ٹیم بڑے ٹورنامنٹ میں کیسا پرفارم کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں جب عالمی مقابلوں کی بات آئے گی تو ان کھلاڑیوں کی کارکردگی چمک اٹھے گی۔ یہ کھلاڑی ایونٹس میں ذمہ داری اٹھاتے ہیں اور بہترین کرکٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہ ہم نے گزشتہ دو ورلڈ کپ میں دیکھا ہے۔ واضح رہے رواں برس جون میں جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا۔ جبکہ گزشتہ برس نومبر میں جنوبی افریقا نے بھارت میں کھیلے گئے 50 اوور ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اپنے سفر کا اختتام کیا تھا۔ ورلڈ کپ سے قبل انہوں نے مارچ 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ڈرا کی تھی اور ایونٹ سے تھوڑا عرصہ قبل ستمبر میں آسٹریلیا خلاف 2-3 سے سیریز جیتی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل