Monday, December 23, 2024
 

اڈیالہ جیل میں بیٹھے 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کو بھی سزاملنی چاہیے، طلال چوہدری

 



سینئر رہنما مسلم لیگ( ن) سینیٹرطلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی مفادات کیخلاف سازشیں کیں، نومئی کے ملزمان کوقانون کے مطابق سزاسنائی گئی۔  لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومئی کے ملزمان کوقانون کے مطابق اور شواہد کی بنیاد پرسزائیں ہوئی ہیں،  دنیا بھرمیں سزائیں ملکی قوانین کے مطابق ہوتی ہیں،کوئی نہیں کہتا کہ نومئی کے واقعات میں جولوگ ملوث ہیں وہ گناہ گارنہیں،سزائیں سنانے میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔  طلال چوہدری نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی مفادپرحملے کیے، اس کی فنڈنگ سے ملکی مفادات  کے خلاف لابنگ کی جارہی ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی مفادات کیخلاف سازشیں کیں۔  ان کا کہنا تھا کہ سزاوجزاکے نظام کے بغیرکوئی ریاست نہیں چل سکتی، نومئی واقعات کے ماسٹرمائنڈ کوبھی سزاملنی چاہیے جو اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سزائیں ہوتی رہیں گی،کوئی این آراونہیں ملے گا۔  طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان خودمختارملک ہے، دنیا ہمارے قوانین کا احترام کرتی ہے، پی ٹی آئی قیادت سیاسی مفاد کیلیے اپنے کارکنوں کواستعمال کرتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ملک سے غداری اور بغاوت  کسی صورت برداشت نہیں ہوگی، نومئی  واقعات میں ملوث ملزمان کوہرصورت سزائیں ہوں گی۔ 

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل