Loading
برطانوی عدالت کی جانب سے دیوالیہ قرار دیے جانے والے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ (ن) کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق حسین نواز کے بیٹے زید حسین نواز کی شادی میں شرکت کیلیے غیر ملکی مہمانوں کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شادی میں شرکت کیلیے امریکا، برطانیہ، یورپی ممالک، سعودی عرب قطر، یواے ای، بھارت اور ہمسایہ ممالک سے مہمان پاکستان پہنچیں گے، جن کو فلیٹیز ہوٹل اور اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا جائے گا۔ غیر ملکی مہمانوں کے لیے فلیٹیز ہوٹل کے 25 سے 30 کمروں کی بکنگ کرالی گئی جبکہ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس انتظامیہ کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم شریف فیملی کے تمام افراد پاکستان پہنچ گئے جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی عصمہ نواز بھی دبئی سے لاہور پہنچ گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ حسن نواز بھی فیملی سمیت لاہور پہنچ گئے۔ ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی سیکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس کو احکامات جاری کردیئے گئے۔ شادی کی تاریخیں ذرائع کے مطابق زید حسین نواز کا نکاح 25 دسمبر کو ہوگا جبکہ رسم حنا بھی اسی روز جاتی عمرہ میں ہوگی، جس میں 500 مہمانوں کا انتظام کیا جائے گا اس کے علاوہ ولیمے میں 700 مہمان مدعو ہوں گے۔ زید حسین نواز 27 دسمبر کو دولہا بنیں گے اور 29 دسمبر کو دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل