Loading
ادارہ ترقیات کراچی کی موبائلوں سے ادارے کا مونوگرام اور محکمے کا نام مٹا کر موبائلیں غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کئے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کے حکم پر ادارے کی تمام موبائلوں پر محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ اور کے ڈی اے کا مونو گرام چسپاں کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں خریدی گئیں دو موبائلوں سمیت دیگر دو موبائلوں سے بھی افسران نے محکمے کا مونوگرام اور نام مٹا دیا تھا تاکہ مال پکڑ سرگرمیوں کے دوران نشاندہی سے محفوظ رہا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق کے ڈی اے کی بے نامی موبائلوں کے ذریعے شہر میں نرسریوں، ٹھیلے پتھارے ، زمینوں پر قبضے میں ملوث مافیا سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث کی اطلاعات مل رہی تھی۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے الطاف گوہر میمن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے افسران کو تمام موبائلیں شام میں سوک سینٹر کی پارکنگ میں کھڑی کرنے کی ہدایت کی اور بے نامی موبائلوں پر ایک مرتبہ پھر ادارے کا مونوگرام اور محکمے کانام چسپاں کرا دیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل