Monday, December 23, 2024
 

سلمان خان کو بالی ووڈ میں بدمعاش کیوں سمجھا جاتا ہے؟ ارجن کپور نے سچ بتادیا

 



بھارت کے معروف اداکار ارجن کپور نے حالیہ پوڈکاسٹ میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کی شخصیت اور کام کی تعریف کی ہے۔  ارجن کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو غلط انداز میں دیکھا جاتا ہے، جبکہ حقیقت میں وہ ایک گرم جوش اور عوام کے لیے کام کرنے والے انسان ہیں۔ ارجن کپور نے انٹرویو میں کہا: "سلمان خان بدمعاش یا سخت مزاج نہیں ہیں۔ وہ ایسے انسان ہیں جن کی گرم جوشی آپ چند منٹوں میں محسوس کر سکتے ہیں۔ تاہم، انہیں سمجھنے کے لیے وقت دینا پڑتا ہے۔" ارجن نے مزید کہا "انہوں نے سنیما کو ہمیشہ عوام کا میڈیم سمجھا ہے اور اپنے کام کو صرف تفریح کے لیے کیا ہے، نہ کہ صرف ایک فنکار کی حیثیت سے۔" ارجن کپور ماضی میں سلمان خان کی فلم "وانٹڈ" کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ سلمان نے ہمیشہ انہیں رہنمائی فراہم کی۔ خیال رہے کہ ارجن کپور کا نام سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کے ساتھ جڑا رہا ہے، جس کے باعث دونوں اداکاروں کے تعلقات خبروں میں بھی رہے ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل