Loading
گوجر خان پولیس نے سرکاری اسپتال سے ای سی جی مشین کی چوری کے الزام میں اسپتال کے ملازم ڈاکٹر کو گرفتار کرکے مشین برآمد کرلی۔ ای سی جی مشین چوری کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج تھا، جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے ملزم ڈاکٹر دانش کو گرفتار کرکے مسروقہ ای سی جی مشین برآمد کرلی۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ ملزم کتنا ہی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل