Loading
چین کے نئے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ہی بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔ لڑاکا طیارے کو چھٹی جنریشن کا طیارہ بتایا جا رہا ہے۔ دم کے بغیر اس بڑے طیارے کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ اسٹرائیک ایئر کرافٹ ہے۔ اس کا غیر روایتی ڈیزائن اس نئے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی روایتی ریڈار پر نشان دہی کو مشکل بنا سکتا ہے۔ چین کے اس جدید لڑاکا طیارے کی وائرل ہوتی ویڈیو کے ساتھ ہی بھارت میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ بھارتی فضائی بیڑے میں کسی اسٹیلتھ طیارے کا نہ ہونا ہے۔ رواں برس مئی میں بھاری خبر رساں ادارے نے سیٹلائیٹ تصاویر دِکھاتے ہوئے بتایا تھا کہ چین نے اپنے جدید جے-20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے سکم کی سرحد سے 150 کلو میٹر سے بھی کم کے فاصلے پر لا کر کھڑے کر دیے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل