Loading
پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ کے ساتھ ناردرن سپر چارجرز کے ڈائریکٹر کی نئی ذمہ داری سنبھال لی۔ 2024 کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر نے ڈویژن ٹو میں 14 میں سے ایک میچ جیت کر ٹیبل پرسب سے آخری پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ ان کی ٹیم ٹی 20 بلاسٹ یا میٹرو بینک ون ڈے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی نہیں پہنچ پائی تھی۔ تاہم، مکی آرتھر کے تجربے کو دیکھتے ہوئے ان کو ناردرن سپر چارجرز کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں جہاں وہ مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو فلنٹوف اور خواتین کی ہیڈ کوچ لیزا کائٹلے کے ساتھ کام کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل